دریچوں میں جگنو
میری نئی کتاب دریچوں میں جگنو پرسکوت اندھیرے سے پرسکون روشنی تک کے سفر کا احوال ہے۔ خیال کے سفر میں سمجھنے اور پرکھنے کے دوران غلطی کا امکان موجود رہتا ہے۔ لیکن لکھے ہوئے لفظوں میں روشنی کی تلاش حیات بخش ہے۔ شائد ان لفظوں کو پڑھتے ہوئے آپ کی راہ بھی کچھ دیر کے لیے منور ہو جائے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے پڑھنے کے لیے اس کتاب کا انتخاب کیا۔ اللہ کرے آپ کا اور کتاب کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے۔
رافعہ خان
۱۴ اگست ۲۰۲۳
کتاب ایپل بک سے ڈاؤنلوڈ کریں
Download From Apple Books
ہزاروں کا مجمع

Thousands Gather
اپنے اپنے نامزد مسیحاؤں کو لکھ کر پوچھو
“ کیا تم خدا کے ساتھ مل کر ہماری خاطر ہماری جنگ لڑو گے ؟”
مگر ہمارے مسیحا جانتے ہیں طاقت صرف خدا کے ہاتھ میں ہے
اور وہ لفظوں کی تاثیر سے بھی آشنا ہیں۔ دعائیں کر رہے ہیں۔
وہ دیکھو قاتل بموں۔ بے رحم گولیوں کی یلغار میں
ہمارے لشکر کے ننھے سپاہی ہاتھوں میں پتھر تھامے۔
ہماری دعاؤں کے سائے میں نوخیز جسموں کے نذرانے لیے کھڑے ہیں
ہماری دعائیں سر جھکائے ہاتھ باندھے ان کی خاطر رو رہی ہیں
بصیرہ عنبرین۔۔ یہ سچ مچ تم ہو یار بہت زیادہ خوشی ہوئی تم کو یہاں پر دیکھ کر۔ اور میں…
رافعہ خان آج بھی اتنا اچھا لکھ رہی ہیں جیسا کہ شروعات میں لکھ رہی تھیں۔ ماشاءاللہ
یہ کتاب بہت اچھی ہے۔رافعہ کی پہلی کتاب کی طرح۔کیا مصنفہ کا اصل نام رافعہ وحید یے۔
'A blessing cannot be saved.' Aptly put. Jo buray waqt kay liye jama' karay ga, uss par bura waqt aaye…
"ابھی ویسے ایسے لگ رہا ہے کسی نے جلدی میں انقلاب کا ڈبہ کھولتے ہوئے اسے فرش پرگرا دیا ہے"كمال…
میجیکل!!!!کم الفاظ میں اتنا خوبصورت لکھنا، بہت کم لوگوں کے پاس صلاحیت ہوتی ہےلکھتی رہئیے :)
ماشاءاللہ کافی اچھا لکھ لیتی ہو آپ۔ آپ جس طرز کا لکھتی ہو بہت خوب اور عمدہ لکھتی ہو لیکن…
سوائے اس کے کچھ اور نہیں کہا جا سکتا کہ "بہترین"۔۔۔ اور "بہت ہی عمدہ"۔۔۔
بہت خوب۔۔۔ آپکی پچھلی تحریر بھی کُچھ طویل ہونے کے باوجود پڑھ کر مزہ آیا اور یہی حال اس مرتبہ…
محترمہ رافعہآپ کا بلاگ بہت سنجیدگی سے پڑھا جاتا ہے، اور آپ کی تحریر کا انتظار بھی رہتا ہے-بہت شکریہ