دریچوں میں جگنو


میری نئی کتاب دریچوں میں جگنو پرسکوت اندھیرے سے پرسکون روشنی تک کے سفر کا احوال ہے۔ خیال کے سفر میں  سمجھنے اور پرکھنے کے دوران غلطی کا امکان موجود رہتا ہے۔ لیکن لکھے ہوئے لفظوں میں روشنی کی تلاش حیات بخش ہے۔ شائد ان لفظوں کو پڑھتے ہوئے آپ کی راہ بھی کچھ دیر کے لیے منور ہو جائے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے پڑھنے کے لیے اس کتاب کا انتخاب کیا۔ اللہ کرے آپ کا اور کتاب کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے۔

رافعہ خان
۱۴ اگست ۲۰۲۳ 

 کتاب ایپل بک سے ڈاؤنلوڈ کریں
Download From Apple Books

سچ ادھورا ہے ابھی۔ ای بک

سچ اَدُھورا ہے ابھی میری نثری شاعری کا دوسرا مجموعہ تھا۔ اس سے پہلے اس کتاب کے دو تجرباتی ایڈیشن وجود میں آچکے ہیں۔ یہ تیسرا ایڈیشن میں نے ایپل بک کے سسٹم کو سمجھنے کے لیے تیار کیا ہے، شاعری وہی پرانی ہے۔

پہلے دو ایڈیشنوں کے ابتدائیے میں نے اس میں سے حذف کر دیے ہیں ۔ سوائے اس اعتراف کے جو پہلے ایڈیشن سے اب تک ویلڈ ہے کہ:۔ ”اس دوسرے قدم کا سچ ابھی تک اَدُھورا ہے۔ کیوں؟ معلوم نہیں۔ شائد میرے ہاتھوں پہ لگے دھبوں کی وجہ سے۔ یا حقیقت کا ویژن دکھانے والی سکرین پر پھیلی دھند کی وجہ سے۔“ مگر اس دفعہ سالوں پہلے کیے اس اعتراف میں اخلاص کی بجائے شرمندگی کا عنصر شامل ہے۔
کتاب پڑھ کر اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔ اور اگر آپ نے یہ کتاب پہلے سے پڑھ رکھی ہے تو کونسی نظم آپ کو اچھی لگی۔

کتاب یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

سچ ادھورا ہے ابھی 

__________
رافعہ خان

پرانے افسانے

پرانے افسانے ۔ ان چند کہانیوں پرمشتمل ہے جو میں نے کئی سال پہلے اپنے زیادہ تجرباتی تحریری منصوبوں کی ناکامیابیوں کے درمیانی وقفوں کی خاموش مشقوں کے دوران لکھے تھے۔ آن لائن یہ پہلے سے مختلف ویب سائٹ اور ویب میگزین میں شائع ہو چکےہیں ۔ پھر میرے اپنے بلاگ پر یہ وقت کےساتھ دوسری پرانی، وقتی و واقعاتی غیر سنجیدہ تحاریر کے درمیان گم ہو کر ذہن سے محو گئے ۔
Continue reading “پرانے افسانے”