Month: September 2023
کہو کیا کہنا ہے

ترجمہ: آ سٹوری ود آوٹ آ بیگننگ ، مڈل اور اینڈ ۔
کہو کیا کہنا ہے
نئی منزل کا قصد ہے؟؟چلو پھر
آج صرف تمہیں سنوں گی۔ آج تمہارا دن ہے۔۔
ہاں میں یہیں ہوں۔۔ سن رہی ہوں۔
امیریکہ : اعلان آزادی

امیریکہ : اعلان آزادی ٹرانسکرپٹ سے اقتباس
کانگریس، 4 جولائی 1776
تیرہ ریاست ہائے متحدہ امیریکہ کا متفقہ اعلامیہ، جب انسانی واقعات کے دوران، ایک گروہ کے لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ ان سیاسی تعلقات کو تحلیل کر دیں جنہوں نے انہیں دوسرے سے جوڑ رکھا تھا ہے، اور زمین کی طاقتوں کے درمیان اپنا ایک الگ اور مساوی مقام اختیار کریں جس کا قانون فطرت اور فطرت کے مالک نے انہیں حق دیا ہے، بنی نوع انسان کی آراء کے احترام کا تقاضا ہے کہ وہ ان اسباب کا اعلان کریں جو یہ علیحدگی اختیار کرنے کا باعث بنے ہیں۔
شناخت؟ رفتہ رفتہ مٹی ہے

شناخت؟ رفتہ رفتہ مٹی ہے
میں اپنی پوری ایمانداری سے مانتی ہوں
وہ نہیں جانتے تھے۔ سب بتدریج شروع ہوا تھا
حلفیہ سب ہی سچ بولتے ہیں تو جھوٹ نے آہستگی سے
ابتدائی درجوں کی کتاب کی باہر کی دنیا میں سر اٹھایا تھا
ان کتابوں میں چھوٹی لڑکی کی بہادری قصہ تھا
جو کہ رہی تھی دیکھو میرا خدا دیکھ رہا ہے
مگر جب کتاب پر تہ بہ تہ گرد جمی تو سچ کی دمک بھی مانند پڑگئی
سب کچھ ہمارا ذاتی مسئلہ بن گیا تھا کہ سب ہی اپنے اپنے طور
چھوٹی بڑی لڑائیاں لڑ رہے تھے ۔ مگر وہ ایک فوج نہیں تھے
نہ ان کا کوئی کاز تھا نہ کوئی منزل
تنقید کا تحفہ

کچھ سوشل میڈیا ایپ اپنے فوٹو فلٹر کے ساتھ آتی ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ فون فوٹو ایپ ہی سے تصاویر کو فلٹر اور ایڈٹ کر لیتے ہیں۔ اگر بہت ہی زیادہ شوق ہو تو یورکیم یا فن کیم وغیرہ۔ اصل مقصد یہ ہوتا کہ تصویر سے غیر ضروری حصے نکال کر اس کو بہترین طریقے سے پیش کیا جائے تاکہ زیادہ پسندیدہ ہو۔ میں سوچتی ہوں گفتگو کا بھی ایک فلٹر ہونا چاہیے جو باتوں سے غیر ضروری فقرے حذف کردے اور صرف پسندیدہ حصے باقی رہ جائیں۔
غیروں کی، اپنوں کی باتیں

(لوگ کیا کہیں گے ۳)
لوگوں کی رائے کی کئی اقسام ہو سکتی ہیں۔ جیسے عوام کی رائے، قانون کی رائے، ماہرین کی رائے ۔غیروں کی رائے۔ اپنوں کی رائے ۔ ذہنی طور پر ہم قانون اور ماہرین وغیرہ کی رائے کو ماننے میں زیادہ پس و پیش نہیں کرتے کیونکہ سب ہی مان رہے ہوتے ہیں اور نہ ماننے کے نتائج و عواقب بھی پیش نظر ہوتے ہیں۔لیکن ہمارے اپنے (جیسے گھر خاندان والے دوست احباب) اور غیر (جیسے اگلے محلے والے دفتر و کاروبار والے، دوسرے جاننے والے، کزن کا سسرال) جب کوئی رائے دیتے ہیں تو اس کی اہمیت ہمارے دماغ میں مختلف طریقے سے رجسٹر ہوتی ہے۔
لوگ کیا کہیں گے ۲

کچھ لوگ اپنے تصورات یا اپنے ڈراؤنے خوابوں میں اب بھی لوگوں کو دروازوں کی آڑ میں کھڑے ہو تاکنے۔ آنکھوں آنکھوں میں اشاروں سے یا سرگوشیوں میں اپنے بارے میں باتیں کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ بظاہر ان کے تصورات کا سوفٹویئر اپڈیٹ ہوئے کافی روز ہو چکے ہیں۔ اتنے مصروف دور میں کس کے پاس یہ سب کرنے کا وقت ہوتا ہے؟
بصیرہ عنبرین۔۔ یہ سچ مچ تم ہو یار بہت زیادہ خوشی ہوئی تم کو یہاں پر دیکھ کر۔ اور میں…
رافعہ خان آج بھی اتنا اچھا لکھ رہی ہیں جیسا کہ شروعات میں لکھ رہی تھیں۔ ماشاءاللہ
یہ کتاب بہت اچھی ہے۔رافعہ کی پہلی کتاب کی طرح۔کیا مصنفہ کا اصل نام رافعہ وحید یے۔
'A blessing cannot be saved.' Aptly put. Jo buray waqt kay liye jama' karay ga, uss par bura waqt aaye…
"ابھی ویسے ایسے لگ رہا ہے کسی نے جلدی میں انقلاب کا ڈبہ کھولتے ہوئے اسے فرش پرگرا دیا ہے"كمال…
میجیکل!!!!کم الفاظ میں اتنا خوبصورت لکھنا، بہت کم لوگوں کے پاس صلاحیت ہوتی ہےلکھتی رہئیے :)
ماشاءاللہ کافی اچھا لکھ لیتی ہو آپ۔ آپ جس طرز کا لکھتی ہو بہت خوب اور عمدہ لکھتی ہو لیکن…
سوائے اس کے کچھ اور نہیں کہا جا سکتا کہ "بہترین"۔۔۔ اور "بہت ہی عمدہ"۔۔۔
بہت خوب۔۔۔ آپکی پچھلی تحریر بھی کُچھ طویل ہونے کے باوجود پڑھ کر مزہ آیا اور یہی حال اس مرتبہ…
محترمہ رافعہآپ کا بلاگ بہت سنجیدگی سے پڑھا جاتا ہے، اور آپ کی تحریر کا انتظار بھی رہتا ہے-بہت شکریہ