Month: August 2013
میکڈونلڈز والوں کی دوہری پالیسی؟؟
میکڈونلڈز والوں نے اپنی مارکیٹنگ اور فرینچایز پالیسی کے تحت پوری دنیا میں اپنا برانڈ متعارف کروایا ہے۔ امیریکہ میں اس کی ایک وجہ خوراک کی زیادہ مقدار میں ارزاں اور فوری فراہمی کے ساتھ ساتھ اس کی سروس، طویل شاہراہوں پر ریسٹ ایریا کی موجودگی اور بچوں کے لیے خصوصی آفر اور کھیلنے کی جگہ وغیرہ شامل کرنا ہے۔ خوراک کے ذائقے اور معیار کی یہاں بالکل بات نہیں ہورہی۔
بہرحال اسکے بیان کردہ معیار کی ہر جگہ پر ایک سی فراہمی ہی سے اس کے نام کے ساتھ سروس کا ایک مخصوص تصور ذہن میں آتا ہے اور معمول سے ہٹ کر کچھ ہو تو بہت عجیب لگتا ہے۔ ابھی پچھلے دنوں سیر سے واپسی پر ایک جگہ ریسٹ ایریا میں رکنا ہوا۔ اس دن مقامی چھٹی نہیں تھی یعنی نارمل کاروباری دن تھا اس لیے وہاں رش نہیں تھا۔ باتھ روم کی صفائی دیکھ کر میکڈونلڈز کی دوہری پالیسی پر بہت ہی افسوس ہوا۔ آپ بھی دیکھیے۔
زیادہ تر چیزیں جیسے نلکا، ہاتھ سکھانے کا ڈرائر وغیرہ خودکار تھے جو بقول کسے “چائینہ سے دو پیسے کا موشن سنسر لگانے سے ہو جاتا ہے اگر کسی کو محنت کا شوق ہو”۔ اصل افسوس مجھے ‘کمرے’ کے شروع پر لگے نوٹس کو دیکھ کر ہوا۔۔ میں نے اس کی فوٹو لی تو فرش صاف کرتی لڑکی نے لاتعلقی سے نظر اٹھا کر دیکھا۔ اور پھر کام شروع کردیا۔
دوہری پالیسی یہ ہے کہ پاکستان کے میکڈونلڈ میں باتھ روم کے دروازے کے ہینڈل پر ہاتھ رکھے ایک سخت گیر دربان ‘وردی’ پہن کر کھڑا تھا۔ جب میں نے چھوٹی کی طرف اشارہ کرکے کہا اس کو باتھ روم جانا ہے۔ اس نے دوسری طرف منہ پھیرتے ہوئے کہا۔۔۔”باجی ۔۔ پانی نہیں ہے۔۔اورجب میں اس کو قائل کرکے اندر پہنچی تو کچھ کچھ پانی تھا۔ لیکن اس کے علاوہ کیا کچھ تھا۔اس کو چھوڑیں !!۔
بصیرہ عنبرین۔۔ یہ سچ مچ تم ہو یار بہت زیادہ خوشی ہوئی تم کو یہاں پر دیکھ کر۔ اور میں…
رافعہ خان آج بھی اتنا اچھا لکھ رہی ہیں جیسا کہ شروعات میں لکھ رہی تھیں۔ ماشاءاللہ
یہ کتاب بہت اچھی ہے۔رافعہ کی پہلی کتاب کی طرح۔کیا مصنفہ کا اصل نام رافعہ وحید یے۔
'A blessing cannot be saved.' Aptly put. Jo buray waqt kay liye jama' karay ga, uss par bura waqt aaye…
"ابھی ویسے ایسے لگ رہا ہے کسی نے جلدی میں انقلاب کا ڈبہ کھولتے ہوئے اسے فرش پرگرا دیا ہے"كمال…
میجیکل!!!!کم الفاظ میں اتنا خوبصورت لکھنا، بہت کم لوگوں کے پاس صلاحیت ہوتی ہےلکھتی رہئیے :)
ماشاءاللہ کافی اچھا لکھ لیتی ہو آپ۔ آپ جس طرز کا لکھتی ہو بہت خوب اور عمدہ لکھتی ہو لیکن…
سوائے اس کے کچھ اور نہیں کہا جا سکتا کہ "بہترین"۔۔۔ اور "بہت ہی عمدہ"۔۔۔
بہت خوب۔۔۔ آپکی پچھلی تحریر بھی کُچھ طویل ہونے کے باوجود پڑھ کر مزہ آیا اور یہی حال اس مرتبہ…
محترمہ رافعہآپ کا بلاگ بہت سنجیدگی سے پڑھا جاتا ہے، اور آپ کی تحریر کا انتظار بھی رہتا ہے-بہت شکریہ