جب تم منزل پہ پہنچو گے

جب خزاں رت زرد چہرہ لیے مجھ کو ملنے آئے گی
جب پتے سرد ہواؤں کے خوف سے پیلے ہو ہو کر
باغ میں ہر سو بکھریں گے
سارے پیڑ تشنہ لبی سے رفتہ رفتہ سوکھیں گے
تم اپنی منزل پہنچو گے
میں تم کو یاد کروں گی اور خزاں سے ہاتھ ملاؤں گی۔


_________

سچ ادھورا ہے ابھی

رافعہ خان

 
Views: 0

Author: رافعہ خان

لکھنے کا مفهوم ہے زنده رہنا۔ لفظ میرے لیے سانس لیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *