
کسی بھی نئے مالک کی غیر موجودگی سے گھبرا کر جن وہیں آہ وزاری شروع کردے۔۔کہ اب کیا ہوگا.؟اگر جن کو بتایا جائے کہ اسے حق خود ارادیت حاصل ہے۔ لیکن جن کو یہ معلوم نہ ہو کہ حق خود ارادیت دراصل خود ارادیت کا متقاضی ہے۔ اور خود ارادیت کے لیے ایک خود اور ایک ارادہ درکار ہے۔ جن کو اب جاننے اور سمجھنے کے بہت سے مراحل سے گزرنا پڑے گا۔۔ اب جبکہ وہ چراغ سے باہر آچکا ہے اور آزاد ہے۔